Loading
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ سندھ کا آئندہ بجٹ عوام دوست ہوگا اور حکومت کی کوشش ہے کہ غریب عوام پر کم سے کم بوجھ ڈالا جائے۔
سیہون میں اپنی رہائش گاہ پر وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مہنگائی میں اضافہ ہوا ہے، آئندہ بجٹ میں تنخواہوں میں اضافے سے متعلق فیصلہ وفاق سے مشاورت کے بعد کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ صوبوں سے متعلق کسی ترمیم کی باتیں بے بنیاد ہیں، پیپلز پارٹی کی رضامندی کے بغیر اسمبلی سے کوئی ترمیم منظور نہیں ہو سکتی۔
وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ محکمہ آبپاشی منچھر جھیل کی بحالی کے لیے کام کر رہا ہے تاکہ جھیل کو مکمل طور پر بحال کیا جا سکے۔
انہوں نے کہا کہ 28 ویں ترمیم کی باتیں صرف میڈیا پر چل رہی ہیں، پیپلزپارٹی سے اس بارے میں کسی نے بات نہیں کی، ہماری جماعت کے ساتھ اس سلسلے میں کوئی نیا مسودہ یا ڈرافٹ شیئر نہیں کیا گیا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل