Loading
امریکا اور ایران کے درمیان جاری مذاکرات میں اتار چڑھاؤ کے باعث عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں بھی مسلسل کمی بیشی دیکھی جا رہی ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق جنگ کے خاتمے اور آبنائے ہرمز کھولنے سے متعلق پیچیدہ مذاکرات کے باعث عالمی تیل مارکیٹ غیر یقینی صورتحال کا شکار ہے۔
بدھ کے روز برینٹ خام تیل کی قیمت میں 1.42 ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد فی بیرل قیمت 98.16 ڈالر ہوگئی، جبکہ امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (WTI) خام تیل کی قیمت 1.66 ڈالر کم ہو کر 92.23 ڈالر فی بیرل پر آ گیا۔
واضح رہے کہ منگل کو امریکی فوج کی جانب سے جنوبی ایران میں حملوں کے بعد تیل کی قیمتوں میں اچانک اضافہ دیکھنے میں آیا تھا جبکہ واشنگٹن اور تہران کے درمیان ممکنہ معاہدے کے معاملے کو بھی دھچکا لگا تھا۔
دوسری جانب، خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق بعض ایل این جی ٹینکرز کے حالیہ دنوں میں آبنائے ہرمز سے گزرنے کی اطلاعات کے بعد مارکیٹ میں یہ توقعات بڑھ گئی ہیں کہ اہم بحری گزرگاہ جلد دوبارہ مکمل طور پر کھول دی جائے گی، جس سے عالمی سطح پر تیل و گیس کی سپلائی میں بہتری آسکتی ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل