Loading
ایران کی وزارتِ انٹیلی جنس نے دعویٰ کیا ہے کہ دشمن کو فوجی محاذ پر شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے، جس کے بعد اب وہ ہائبرڈ وارفیئر اور دیگر غیر روایتی حربے استعمال کر رہا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایرانی وزارتِ انٹیلی جنس کے مطابق دشمن اقتصادی دباؤ، سائبر حملوں، اسلحے کی اسمگلنگ، ٹارگٹ کلنگ اور میڈیا پروپیگنڈے جیسے ہتھکنڈوں کے ذریعے ایران کو نشانہ بنانے کی کوشش کر رہا ہے۔
فارس نیوز ایجنسی کے مطابق وزارت نے اپنے بیان میں کہا کہ ’’فوجی میدان میں ناکامی کے بعد دشمن اب نفسیاتی جنگ، ذہنی و ادراکی جنگ اور سماجی اشتعال انگیزی کی طرف منتقل ہو چکا ہے۔‘‘
ایرانی حکام نے خبردار کیا کہ جاسوسی یا علیحدگی پسند سرگرمیوں میں ملوث عناصر کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی اور قومی سلامتی کے خلاف کسی بھی اقدام کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل