Wednesday, May 27, 2026
 

ایران وقت گزارنے کی کوشش کرتا رہا لیکن اب معاہدہ کرنے کے سوا کوئی راستہ نہیں؛ ٹرمپ

 



امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران نے سمجھا وہ معاہدے پر وقت گزار کر امریکا کو کوفت بھرے انتظار سے تھکا کر پیچھے ہٹنے پر مجبور کردے گا لیکن اب صورتحال بدل چکی ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ نے کہا کہ ایران نے سوچا تھا کہ وہ مجھے تھکا کر کسی ڈیل تک پہنچنے سے روک دے گا لیکن ایران کو اب احساس ہو رہا ہے کہ اس کے پاس معاہدے کے سوا کوئی راستہ نہیں۔ صدر ٹرمپ نے ایک اور بیان میں کہا کہ وہ فی الحال ایران کے ساتھ ممکنہ معاہدے کی پیش رفت سے مکمل طور پر مطمئن نہیں ہیں تاہم صورتحال جلد بہتر ہوجائے گی۔ وائٹ ہاؤس میں کابینہ اجلاس سے قبل صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کا ماننا ہے ایرانی قیادت معاہدہ کرنا چاہتی ہے مگر ابھی تک وہ مطلوبہ نتائج تک نہیں پہنچی۔ صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ ہم ابھی مطمئن نہیں ہیں لیکن ہو جائیں گے۔ ہم ہو جائیں گے۔ اگر معاہدہ نہ ہوا تو پھر کام مکمل کرنا پڑے گا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ ایران کے ساتھ معاہدے کے معاملے میں کسی سیاسی دباؤ یا انتخابی شیڈول کی وجہ سے جلد بازی نہیں کریں گے۔ وائٹ ہاؤس میں کابینہ اجلاس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ انھیں وسط مدتی انتخابات کی کوئی پروا نہیں۔  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل