Wednesday, May 27, 2026
 

القسام بریگیڈ کے سربراہ محمد عودہ کی نماز جنازہ میں پورا شہر امڈ آیا

 



حماس نے اپنے نئے عسکری کمانڈر محمد عودہ کی شہادت کی تصدیق کر دی جب کہ نماز جنازہ میں پورا غزہ اُمڈ آیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق حماس نے تصدیق کی ہے کہ القسام بریگیڈ کے حال ہی میں مقرر کیے گئے عسکری ونگ کے سربراہ محمد عودہ ایک اسرائیلی فضائی حملے میں شہید ہو گئے ہیں۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اسرائیلی حملہ کے روز غزہ سٹی میں ایک رہائشی عمارت پر کیا گیا جس میں محمد عودہ، ان کی اہلیہ اور ان کے دو بیٹے بھی شہید ہوگئے۔ قبل ازیں اسرائیلی حکام نے دعویٰ کیا تھا کہ محمد عودہ کو ایک ٹارگٹڈ اسٹرائیک میں نشانہ بنایا۔ وہ حماس کے اندر اہم عسکری منصوبہ بندی اور آپریشنز سے منسلک رہے تھے اور 7 اکتوبر 2023 کے حملوں کے منصوبہ ساز تھے۔ محمد عودہ کو حال ہی میں عسکری ونگ کی قیادت سونپی گئی تھی جب ان کے پیش رو کمانڈر عز الدین الحداد کو چند روز قبل ہی اسرائیلی حملے میں شہید کیا گیا تھا۔  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل