Loading
یوم تکبیر کی 28 ویں سالگرہ کے موقع پر انسپکٹر جنرل راؤعبدالکریم کی جانب سے قوم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ 28 مئی پاکستان کی قومی تاریخ کا سنہرا دن ہے جب ملک دنیا کی پہلی اسلامی ایٹمی قوت بن کر ابھرا اور جنوبی ایشیا میں طاقت کا توازن قائم ہوا۔
آئی جی پنجاب نے اپنے پیغام میں کہا کہ یومِ تکبیر پاکستان کے دفاع، سلامتی اور خودمختاری کے عہد کی تجدید کا دن ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کا دفاع ناقابلِ تسخیر ہے اور پنجاب پولیس وطن کی اندرونی سرحدوں اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کیلئے ہر وقت تیار ہے۔
انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پنجاب پولیس ملک کو دہشت گردوں، شرپسند عناصر اور دشمن قوتوں سے پاک رکھنے کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی اور ضرورت پڑنے پر خون کا آخری قطرہ بھی وطن پر نچھاور کر دے گی۔
آئی جی پنجاب نے کہا کہ پنجاب پولیس، افواج پاکستان کے شانہ بشانہ دفاع وطن کو مضبوط بنانے اور اندرونی و بیرونی خطرات سے نمٹنے کیلئے اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔
ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق یومِ تکبیر کے موقع پر لاہور سمیت پنجاب بھر میں منعقد ہونے والی 100 سے زائد ریلیوں، تقریبات اور دیگر پروگرامز کیلئے سخت سکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ صوبے بھر میں 4 ہزار سے زائد افسران اور اہلکار سکیورٹی ڈیوٹی انجام دے رہے ہیں تاکہ شہری یومِ تکبیر کی تقریبات پُرامن ماحول میں منا سکیں۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل