Thursday, May 28, 2026
 

کراچی میں فائرنگ کے دو واقعات، 10 سالہ بچی سمیت 2 افراد زخمی

 



شہر کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے دو الگ الگ واقعات میں 10 سالہ بچی سمیت دو افراد زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا۔ چھیپا حکام کے مطابق نیو گولیمار قبرستان کے قریب مبینہ ڈاکو کی فائرنگ سے 18 سالہ محمد ذیشان زخمی ہوگیا۔ واقعے کے بعد امدادی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچیں اور زخمی نوجوان کو طبی امداد فراہم کی گئی۔ دوسرا واقعہ کورنگی کوسٹ گارڈ چورنگی کے قریب اقراء اسکول کے نزدیک پیش آیا جہاں پراسرار فائرنگ کے نتیجے میں 10 سالہ بچی عائشہ ادریس زخمی ہوگئی۔ چھیپا حکام کے مطابق زخمی بچی کو فوری طور پر جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر منتقل کیا گیا جہاں اسے طبی امداد دی جارہی ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل