Loading
لانڈھی کے علاقے اولڈ مظفر آباد میں گھر کے اندر پراسرار طور پر زہریلی چیز کھانے سے ایک نوجوان جاں بحق ہوگیا۔
چھیپا حکام کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیم موقع پر پہنچی اور نوجوان کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکا۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والے شخص کی لاش کو قانونی کارروائی کیلئے جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر منتقل کردیا گیا جہاں اس کی شناخت 25 سالہ آصف کے نام سے ہوئی۔
پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں جبکہ موت کی اصل وجہ جاننے کیلئے ضروری شواہد اکٹھے کیے جارہے ہیں۔ ابتدائی طور پر واقعے کو پراسرار قرار دیا جارہا ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل