Loading
بھارت کے ایک شخص نے دنیا بھر سے 858 مختلف قسم کے پیپر کپ جمع کرکے گنیز ورلڈ ریکارڈ نام کر لیا۔
57 سالہ سنيل جوزف کے مطابق چیزیں جمع کرنے کا شوق انہیں بچپن ہی سے تھا۔ ابتدا میں وہ ڈاک ٹکٹ، سکے اور ماچس کے لیبل جمع کیا کرتے تھے۔ وقت کے ساتھ یہ شوق جنون بنتا گیا اور پھر انہوں نے ریزر بلیڈ کے ریپرز، ایئرلائن بورڈنگ پاسز، کافی مگز اور ٹی بیگز تک جمع کرنا شروع کر دیے۔
سنيل نے بتایاکہ ان کے بھائی مرچنٹ نیوی میں تھے۔ ایک دن اُن کے بٹوے سے متحدہ عرب امارات کا ایک فون کارڈ ملا۔ اُس کا ڈیزائن اتنا دلچسپ لگا کہ دنیا بھر کے فون کارڈز جمع کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
صرف یہی نہیں 2014 میں بھی سنيل جوزف گنیز ورلڈ ریکارڈ بنا چکے ہیں، جب اُنہوں نے 5986 فون کارڈز کی شاندار کلیکشن پیش کی تھی۔ 15 سال کی محنت کے بعد اُن کے پاس 245 ممالک کے 12 ہزار سے زائد فون کارڈز موجود تھے۔
اب پیپر کپ کلیکشن نے ایک بار پھر انہیں دنیا بھر میں مشہور کر دیا ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل