Loading
کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں ڈاکوؤں نے سندھ پولیس کے کمانڈو کو لوٹ لیا۔
تفصیلات کے مطابق گلستان جوہر بلاک 15 میں موٹرسائیکل پر سوار تین رکنی ڈاکوؤں نے ایس ایس یو کمانڈو ارسلان کو واردات کا نشانہ بنایا۔
اس واردات کا مقدمہ ایس ایس یو کمانڈو ارسلان کی مدعیت میں گلستان جوہر تھانے میں درج کرلیا گیا۔
ایف آئی آر میں لکھا گیا ہے کہ ملزمان نے اسلحہ کے زور پر یرغمال بنا کر موٹر سائیکل نقدی اور دیگر سامان چھینا جبکہ پولیس کا سروس کا کارڈ بھی چھین کر فرار ہوگئے۔
مدعی نے ایف آئی آر میں لکھا کہ ملزمان نے گھر سے دفتر جاتے ہوئے واردات کی۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل