Loading
کراچی کے ضلع ایسٹ کی پولیس نے خفیہ اطلاع پر گلستانِ جوہر میں کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش ملزمہ شرین کو گرفتار کر لیا۔
ایس ایس پی ایسٹ زبیر نذیر شیخ نے بتایا کہ گرفتار ملزمہ فلیٹ کی کھڑکی سے منشیات فروخت کرتی تھی جبکہ منشیات کے عادی افراد وہیں بیٹھ کر منشیات استعمال کرتے تھے۔
ایس ایس پی ایسٹ زبیر نذیر شیخ کے مطابق ملزمہ عادی مجرم ہے، پولیس نے گرفتار ملزمہ کا سابقہ کرمنل ریکارڈ بھی حاصل کر لیا ہے۔
ایس ایس پی ایسٹ زبیر نذیر شیخ نے کہا کہ ملزمہ کے خلاف سہراب گوٹھ، سائٹ سپر ہائی وے، نیو کراچی، گلشنِ معمار اور ایکسائز ملیر کراچی میں 32 مقدمات درج ہیں۔
ایس ایس پی ایسٹ زبیر نذیر شیخ کے مطابق ملزمہ درج مقدمات میں پولیس کو انتہائی مطلوب تھی اور طویل عرصے سے منشیات فروشی کے کاروبار سے وابستہ رہی ہے۔ گرفتار ملزمہ کے خلاف مزید مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل