Tuesday, June 02, 2026
 

لاہور: خاتون کو ورغلا کر زبردستی جنسی زیادتی کرنے والا جعلی پیر گرفتار

 



لاہور کی کاہنہ پولیس نے ہیومن انٹیلی جنس کی مدد سے کارروائی کرتے ہوئے جعلی پیر کو گرفتار کر لیا، ترجمان پولیس کے مطابق ملزم نے چند روز قبل ایک خاتون کو ورغلا کر زبردستی زیادتی کی تھی۔ ترجمان کے مطابق ملزم علاقے میں خود کو پیر ظاہر کرتا تھا اور دم کرنے کے بہانے متاثرہ خاتون عزراں بی بی کے گھر آیا۔ ملزم نے خاتون کو گھر میں اکیلا پا کر مبینہ طور پر زیادتی کی اور موقع سے فرار ہو گیا تھا۔ پولیس کے مطابق ملزم فاروق نے دورانِ تفتیش اعتراف کیا ہے کہ وہ جعلی پیر بن کر متعدد افراد کو لوٹ چکا ہے۔ ایس ایچ او عامر شہزاد کے مطابق ملزم فاروق کے خلاف مقدمہ درج کر کے اسے جینڈر سیل کے حوالے کر دیا گیا ہے، جبکہ ایس پی ماڈل ٹاؤن اسد علی کا کہنا ہے کہ جرائم پیشہ عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل