Thursday, June 04, 2026
 

کراچی؛ شوہر کے ساتھ موٹرسائیکل پر جانے والی خاتون کے قتل کی فوٹیج سامنے آ گئی

 



منگھوپیر کے علاقے مغل کانٹا کے قریب فائرنگ سے خاتون کے جاں بحق ہونے کے واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آ گئی ہے۔ پولیس کے مطابق قتل کی یہ واردات 2 جون کی دوپہر پیش آئی تھی۔ فوٹیج میں 30 سالہ خدیجہ کو اپنے شوہر کے ہمراہ موٹر سائیکل پر جاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ اسی دوران گھات لگائے ملزمان نے موٹر سائیکل پر سوار خاتون کو گولیوں کا نشانہ بنایا اور واردات انجام دینے کے بعد موقع سے فرار ہو گئے۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کے اس واقعے میں خاتون کا شوہر خوش قسمتی سے محفوظ رہا، جبکہ خدیجہ موقع پر جاں بحق ہو گئی۔ مقتولہ اورنگی ٹاؤن کی فرید کالونی کی رہائشی اور 2 بچوں کی ماں تھی۔ تحقیقات کے مطابق مقتولہ اپنے بچوں کو گھر پر چھوڑ کر شوہر کے ہمراہ ایم پی آر کالونی میں واقع اپنے میکے جا رہی تھی کہ راستے میں حملے کا نشانہ بن گئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی شواہد کی بنیاد پر واقعہ خاندانی دشمنی کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے۔ حکام کے مطابق قتل کی واردات میں 30 بور پستول استعمال کیا گیا ۔ واقعے کے مختلف پہلوؤں پر تحقیقات جاری ہیں۔  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل