Thursday, June 04, 2026
 

ملک بھر میں جون کا مہینہ کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی

 



محکمہ موسمیات نے جون 2026 کے لیے بارشوں اور درجہ حرارت کا آؤٹ لک جاری کر دیا۔ تازہ پیشگوئی کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں معمول کے مطابق یا معمول سے کم بارشوں کا امکان ہے۔ شمال مشرقی پنجاب، کشمیر اور خیبرپختونخوا کے بعض علاقوں میں بارشیں معمول سے کم رہنے کی توقع ہے۔ گلگت بلتستان اور بالائی خیبر پختونخوا میں معمول سے زیادہ بارشوں کا امکان ہے جبکہ شمالی سندھ اور مغربی پہاڑی علاقوں میں بارشیں معمول کے قریب رہنے کی توقع ہے۔ اسی طرح جون میں ملک بھر میں درجہ حرارت معمول سے زیادہ رہنے کا امکان ہے۔ گلگت بلتستان، کشمیر اور شمالی خیبر پختونخوا میں درجہ حرارت میں نمایاں اضافہ ہو سکتا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گرمی کی شدت کے پیش نظر احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل