Thursday, June 04, 2026
 

بوبی دیول نے منیشا کوئرالہ کیساتھ رومانوی مناظر فلمانے سے انکار کی دلچسپ وجہ بتادی

 



بالی ووڈ اداکار بوبی دیول نے اپنی مشہور فلم’گپت: دی ہڈن ٹروتھ‘ کی شوٹنگ کے دوران ساتھی اداکارہ منیشا کوئرالہ کے ساتھ رومانوی منظر کی عکس بندی سے انکار کی دلچسپ وجہ بتادی۔ ایک ٹی وی پروگرام میں گفتگو کے دوران بوبی دیول نے اپنی شرارتی طبیعت اور ساتھی اداکاراؤں کے ساتھ زندگی کے یادگار واقعات پر بات کی۔ اسی دوران انہوں نے فلم’گپت‘کی شوٹنگ کا ایک یادگار واقعہ سنایا جس کا تعلق اداکارہ منیشا کوئرالہ سے تھا۔ بوبی کے مطابق سرد موسم میں شوٹنگ جاری تھی اور منیشا بڑے شوق سے’چنا زور گرم‘کھا رہی تھیں۔         View this post on Instagram                       بعد ازاں ایک گانے کی شوٹنگ کے دوران ایسا منظر فلمایا جانا تھا جس میں منیشا کو ان کی ٹھوڑی پر کاٹنے کا تاثر دینا تھا۔ بوبی نے ہنستے ہوئے بتایا کہ پیاز کی تیز خوشبو کے باعث وہ منظر کے مطابق تاثرات دینے میں دشواری محسوس کر رہے تھے۔ اداکار نے مزید بتایا کہ انہوں نے مذاقاً اس کا بدلہ لینے کی کوشش کی اور فلم کے ایک نئے اداکار کو مشورہ دیا کہ اداکاری بہتر بنانے کے لیے پیاز کھائے۔ تاہم ان کا یہ منصوبہ کامیاب نہ ہو سکا اور منیشا کے رویے میں کوئی فرق نظر نہیں آیا۔ 1997 میں ریلیز ہونے والی’گپت‘آج بھی بالی ووڈ کی مقبول ترین سنسنی خیز فلموں میں شمار کی جاتی ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل