Thursday, June 04, 2026
 

وزیراعظم شہباز شریف کی آسٹریلیا کیخلاف سیریز جیتنے پر قومی ٹیم کو مبارکباد

 



وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف نے آسٹریلیا کے خلاف تین ون ڈے میچوں پر مشتمل سیریز میں شاندار کامیابی پر قومی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد دی۔ وزیر اعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ یہ کامیابی  اجتماعی  محنت کا نتیجہ ہے جس پر چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی سمیت  قومی ٹیم کے کھلاڑی، کوچنگ اسٹاف اور انتظامیہ مبارکباد کے مستحق ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سیریز میں کامیابی کھلاڑیوں کی محنت، پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور ٹیم مینجمنٹ کی مؤثر حکمت عملی کا ثبوت ہے اور  پوری قوم اپنی ٹیم کی اس کامیابی پر خوش ہے اور مستقبل میں بھی قومی ٹیم سے مزید کامیابیوں کی امید رکھتی ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان نے آسٹریلیا کو تیسرے اور فیصلہ کن ون ڈے میچ میں 4 وکٹوں سے شکست دے کر 3  میچوں کی سیریز  1-2  سے اپنے نام کرلی۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل