Loading
اسرائیلی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے کے متعدد علاقوں میں چھاپوں کے دوران آٹھ فلسطینیوں کو گرفتار کر لیا جب کہ وسطی غزہ کی پٹی میں دیر البلاح کے ساحل پر اسرائیلی بحریہ کی فائرنگ سے ایک فلسطینی ماہی گیر ہلاک ہو گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی فورسز نے رام اللہ کے مشرق میں واقع گاؤں کفر مالک سے تین فلسطینیوں کو گرفتار کر لیا۔
اس کے علاوہ تین فلسطینی بھائیوں کو سلفیت کے شمال میں واقع گاؤں کیرا سے بھی حراست میں لیا گیا جب کہ ایک اور فلسطینی کو بیت لحم کے مغرب میں واقع دوحہ قصبے سے گرفتار کیا گیا۔
ہیبرون میں اسرائیلی فورسز نے شہریوں کے گھروں پر چھاپہ مارا اور ایک اور فلسطینی کو گرفتار کر لیا، جس سے گرفتاریوں کی کل تعداد آٹھ ہو گئی۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل