Sunday, June 07, 2026
 

صرف 15 سال کی عمر میں مضبوط بھارتی ٹیم میں شامل ہونے والے سوریاونشی کےلیے کرکٹ بورڈ کا بڑا فیصلہ

 



بھارتی کرکٹ ٹیم میں 15 سالہ بائیں ہاتھ کے جارح مزاج بیٹر ویبھو سوریا ونشی کو شامل کیا گیا ہے اور اس سلسلے میں کرکٹ بورڈ نے ایک خصوصی فیصلہ کیا ہے۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق کرکٹ بورڈ نے ویبھو سوریا ونشی کے والدین سے سری لنکا اور برطانیہ کے دوروں پر ساتھ جانے کی درخواست کی ہے اور اس سلسلے میں بھارتی بورڈ نے والدین کو کھلاڑی کے ساتھ جانے کے لیے خصوصی استثنیٰ دیا ہے۔ بھارتی بورڈ سوریا ونشی کے والدین کے تمام اخراجات برداشت کرے گا، بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ ویبھو سوریا ونشی ابھی بچوں میں شمار ہوتے ہیں اور سینئر ٹیم کو پہلی مرتبہ جوائن کر رہے ہیں۔ بھارتی آفیشلز کا کہنا ہے کہ نوجوان کرکٹر کو آرام دہ محسوس کرانے کے لیے والدین کو ساتھ رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اس اقدام سے ویبھو سوریا ونشی کو قومی ٹیم سے ہم آہنگ ہونے میں مدد ملے گی۔ بھارتی کرکٹ لیگ آئی پی ایل میں غیر معمولی کارکردگی کے بعد ویبھو سوریا ونشی کو بھارت کی سینئر ٹیم اور بھارتی اے ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل