Sunday, June 07, 2026
 

محسن نقوی کی عباس عراقچی سے ملاقات، ایرانی سپریم لیڈر کیلیے وزیراعظم کا خصوصی پیغام

 



وزیر داخلہ محسن نقوی ایرانی سپریم لیڈر کے لیے وزیراعظم شہباز شریف کا خصوصی پیغام لے کر تہران پہنچے اور عباس عراقچی کے حوالے کردیا۔ ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق پاکستان کے وزیرِ داخلہ محسن نقوی ایران پہنچے اور وزیرِ خارجہ عباس عراقچی سے ملاقات کی۔ دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا اور دونوں ممالک کے مابین تعاون کو مزید فروغ دینے پر بات کی۔ (1/2) Pakistan's Interior Minister Mohsin Naqvi met with FM @araghchi in Tehran today, delivering a written message from PM Shehbaz Sharif addressed to the Supreme Leader of the Islamic Revolution, Ayatollah Khamenei. #Iran #Pakistan https://t.co/awU44HghgI pic.twitter.com/hKKOnmhMjL — Government of the Islamic Republic of Iran (@Iran_GOV) June 7, 2026 ملاقات کے دوران، دوطرفہ تعلقات کا جائزہ لینے کے ساتھ ساتھ دونوں رہنماؤں نے ایران کے خلاف مسلط کردہ امریکی صہیونی جنگ کے خاتمے کے لیے پاکستان کی ثالثی میں جاری سفارتی عمل کی تازہ ترین صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ ایرانی میڈیا کے مطابق پاکستانی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایرانی سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کے لیے وزیراعظم شہباز شریف کا خصوصی پیغام عباس عراقچی کے حوالے کیا۔ اس حوالے سے خبر اور تصاویر بھی ایکس پر جاری کی گئی ہیں۔ Pakistan’s Interior Minister Mohsin Naqvi met with FM @araghchi to discuss issues of mutual interest and further strengthen cooperation between the two neighboring countries.#Iran #Pakistan pic.twitter.com/xVEBbNudaN — Government of the Islamic Republic of Iran (@Iran_GOV) June 7, 2026  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل