Sunday, June 07, 2026
 

آزاد کشمیر پولیس نے کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کا مرکزی دفتر سیل کردیا

 



آزاد کشمیر پولیس نے کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کا مرکزی دفتر سیل کردیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق آزاد کشمیر حکومت کی طرف سے ایکشن کمیٹی کے روپ میں انتشاری ٹولے کے خلاف بھرپور کارروائیاں جاری ہیں، ضلع انتظامیہ اور پولیس نے کالعدم انتشاری کمیٹی جے اے اے سی کے مظفر آباد میں واقع مرکزی دفتر کو ریاست مخالف سرگرمیوں پر سیل کردیا۔ پولیس کی طرف سے تلاشی کے دوران ایک سب مشین گن، ایک بارہ بور رائفل اور ایک پستول برآمد ہوا، چھاپے کے دوران مرکزی دفتر کے باہر عوام کی بڑی تعداد میں موجودگی کے باوجود کوئی احتجاج یا نعرہ بازی دیکھنے میں نہیں آئی۔ ماہرین کے مطابق چھاپے میں اسلحہ برآمدگی اس بات کا ثبوت ہے کہ یہ ٹولہ نام نہاد عوامی حقوق کی آڑ میں انتشار پھیلانے کے درپے ہے، ریاستی رٹ کے نفاذ، قانون کی حکمرانی اورعوامی نظم و ضبط کے تحفظ کے لیے ایسی قانونی  کارروائیاں ناگزیر ہوتی ہیں۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل