Loading
فلپائن کے جنوبی جزیرے منڈاناؤ میں انتہائی طاقتور زلزلے نے زمین کو ہلا کر رکھ دیا جس کے بعد سونامی کے خطرے کے پیش نظر الرٹ جاری کر دیا گیا۔
جرمن ریسرچ سینٹر فار جیو سائنسز کے مطابق زلزلے کی شدت 8.2 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کی گہرائی محض 10 کلومیٹر تھی جس کے باعث جھٹکے نہایت شدت سے محسوس کیے گئے۔
ادارے نے ابتدائی طور پر زلزلے کی شدت 7.3 بتائی تھی تاہم بعد ازاں اسے بڑھا کر 8.2 کر دیا گیا۔
امریکی سونامی وارننگ سسٹم نے زلزلے کے بعد ممکنہ سونامی کے خطرے سے خبردار کرتے ہوئے ساحلی علاقوں کے لیے الرٹ جاری کیا ہے۔
دوسری جانب امریکی جیولوجیکل سروے نے ابتدائی طور پر زلزلے کی شدت 7.8 ریکارڈ کی ہے۔
زلزلے کے بعد متعدد علاقوں میں شہری گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے جبکہ حکام صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں۔ فوری طور پر جانی یا مالی نقصان کی تفصیلات سامنے نہیں آئیں، تاہم ریسکیو اور ہنگامی اداروں کو الرٹ کر دیا گیا ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل