Loading
شہر قائد کے مختلف علاقوں میں واقع دو گوداموں میں اچانک آگ بھڑک اٹھی تاہم فائربریگیڈ عملے کی فوری اور مؤثر کارروائی کے باعث دونوں واقعات میں آگ پر قابو پا لیا گیا۔
فائربریگیڈ حکام کے مطابق بلدیہ ٹاؤن کے علاقے گلشنِ غازی بسم اللہ چوک کے قریب پرانے کپڑوں کے ایک گودام میں آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہی دو فائر ٹینڈرز موقع پر روانہ کیے گئے جنہوں نے کچھ ہی دیر میں آگ کو مزید پھیلنے سے روک دیا۔
دوسری جانب رنچھوڑ لائن میں بھی ایک گودام سے متصل عمارت میں آگ بھڑک اٹھی۔
اطلاع ملنے پر فائربریگیڈ کی گاڑی موقع پر پہنچی اور امدادی کارروائی کے بعد آگ پر قابو پا لیا گیا۔
ترجمان فائربریگیڈ کے مطابق دونوں واقعات میں کسی قسم کا جانی نقصان رپورٹ نہیں ہوا جبکہ بروقت کارروائی کے باعث بڑے پیمانے پر مالی نقصان سے بھی بچاؤ ممکن ہو سکا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل