Loading
گزشتہ روز ایرانی حملوں کے جواب میں اسرائیل کی جانب سے ایران پر فضائی حملوں کے بعد تہران، تبریز اور اصفہان میں زور دار دھماکوں کی اطلاعات سامنے آئیں۔
غیر ملکی اور مقامی میڈیا کے مطابق ایران کے دارالحکومت تہران سمیت مختلف شہروں میں ایک کے بعد ایک دھماکے سنے گئے جس کے بعد شہری علاقوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ محفوظ مقامات کی جانب منتقل ہونے لگے۔
یہ کارروائی اس وقت سامنے آئی جب ایران نے گزشتہ روز شمالی اسرائیل کی طرف بیلسٹک میزائل داغے تھے جنہیں تہران نے لبنان پر اسرائیلی کارروائیوں اور مبینہ جنگ بندی خلاف ورزیوں کا ردعمل قرار دیا۔
رپورٹس کے مطابق اسرائیلی فضائی حملے امریکہ کی جانب سے تحمل کی اپیلوں کے باوجود کیے گئے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مبینہ طور پر اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو سے رابطے میں صورتحال کو قابو میں رکھنے پر زور دیا تھا تاہم تازہ پیش رفت نے خطے میں کشیدگی کو مزید بڑھا دیا ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل