Monday, June 08, 2026
 

پیکا ایکٹ کے مقدمے میں وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کو گرفتار اور پیش کرنے کا حکم

 



اسلام آباد کی مقامی عدالت نے اداروں پر گمرہ کن الزامات کے کیس میں وزیراعلیٰ سہیل افریدی کو اگلی سماعت پر گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ڈسٹرکٹ کورٹ میں اداروں پر گمراہ کن الزامات کے درج مقدمہ کی سماعت ہوئی جس میں عدالت نے  مسلسل عدم پیشی پر وزیر اعلی کے پی کے سہیل آفریدی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کو  برقرار رکھا۔ عدالت نے18 جون کی اگلی سماعت پر سہیل آفریدی کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم جاری کیا۔ اس کیس کی سماعت سول جج عباس شاہ نے کی جبکہ سہیل آفریدی کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت این سی سی آئی اے نے مقدمہ درج ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل