Loading
لانڈھی کے علاقے نمبر 6 میں گھر خاتون کی گلے میں پھندا لگی لٹکی ہوئی لاش ملی جس کی اطلاع پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر شواہد حاصل کرنے کے بعد لاش ضابطے کی کارروائی کے لیے جناح اسپتال منتقل کر دی۔
ہیڈ محرر تھانہ لانڈھی شکیل نے بتایا کہ متوفیہ کی شناخت 45 سالہ فوزیہ زوجہ ساجد کے نام سے کی گئی جو کہ 13 سالہ بیٹے کی ماں تھی۔
انہوں نے بتایا کہ ابتدائی طور پر اہلخانہ نے بتایا کہ متوفیہ ڈپریشن کا شکار تھی جس کے باعث اس نے گلے میں پھندا لگا کر خودکشی کرلی جس وقت واقعہ پیش آیا۔
متوفیہ گھر میں اکیلی تھی اور اس کا بیٹا جب گھر آیا تو والدہ کی لوہے کے گاڈر سے لٹکی ہوئی لاش دیکھی، انھوں نے بتایا کہ ضابطے کی کارروائی کے بعد متوفیہ کی لاش ورثا کے حوالے کر دی ہے اور اس حوالے سے مزید تفتیش کا عمل جاری ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل