Loading
اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو اور امریکی صدر ڈنلڈ ٹرمپ ایران کے حوالے سے پیدا ہونے والی کشیدہ صورتحال کے دوران مکمل رابطے اور ہم آہنگی کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم کے دفتر کے ایک ذریعے نے دعویٰ کیا کہ نیتن یاہو اور ٹرمپ کے درمیان مسلسل رابطہ برقرار ہے اور دونوں رہنما ایران سے متعلق معاملات پر مکمل طور پر ایک صفحے پر ہیں۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ وزیراعظم نیتن یاہو اور صدر ٹرمپ ہر دوسرے دن بات کرتے ہیں اور بعض اوقات روزانہ بھی رابطہ ہوتا ہے۔ دونوں مکمل ہم آہنگی کے ساتھ فیصلے کر رہے ہیں۔
امریکی صدر ٹرمپ پہلے ہی ایران کے خلاف مزید حملوں کی دھمکی دے چکے ہیں اگر ایران نے معاہدے کے حوالے سے پیش رفت نہ کی تو اسے مزید سخت نتائج کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔
یاد رہے کہ رواں ہفتے کے آغاز میں ایسا تاثر سامنے آیا تھا کہ صدر ٹرمپ اور نیتن یاہو کے درمیان ایران کے معاملے پر اختلافات موجود ہیں۔
جب ٹرمپ نے ایران کی جانب سے اسرائیل پر بیلسٹک میزائل حملوں کے بعد نیتن یاہو کو کشیدگی مزید نہ بڑھانے کا مشورہ دیا تھا تاہم اسرائیل نے ایران پر حملے جاری رکھے تھے۔
تاہم پرسوں آبنائے ہرمز میں ایک امریکی فوجی ہیلی کاپٹر گرائے جانے کا الزام ایران پر عائد کرتے ہوئے ٹرمپ نے ایران پر حملے کا حکم دیا تھا۔
امریکی فوج نے ایران کے اندر کئی اہداف کو نشانہ بنایا جس کے جواب میں ایران نے بھی خلیجی ممالک میں امریکی تنصیبات پر حملے کیے تھے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل