Loading
وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر وزارت فوڈ سیکیورٹی نے خیبرپختونخوا کو گندم کی فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم کی جانب سے وزارت فوڈ سیکیورٹی کو پاسکو کے ذریعے گندم سپلائی کے احکامات جاری کردیے گئے ہیں۔
وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف کے اس اقدام کا مقصد خیبرپختونخوا کے عوام کو مہنگائی کے اثرات سے تحفظ دینا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ پاسکو کے ذریعے فوری اور مؤثر گندم سپلائی یقینی بنانے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔ اُن کا مزید کہنا تھا کہ وزیر اعظم کا اقدام غذائی تحفظ اور عوامی ریلیف کے لیے عملی قدم ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل