Wednesday, June 10, 2026
 

سلوواکیا: 7000 سال قدیم پُر اسرار اجتماعی قبر دریافت

 



ماہرینِ آثارِ قدیمہ نے 7000 سال قدیم ایک اجتماعی قبر دریافت کی ہے جو انسانی ہڈیوں اور سر کٹے ڈھانچوں سے بھری ہوئی ہے۔ ماہرین کی جانب سے یہ امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ ڈھانچوں سے بھری ہوئی یہ قبر بَلی کی کسی پیچیدہ رسم کا حصہ تھی۔ ماہرین مطابق باقیات پر موجود کٹ کے نشانات اس بات کی نشاندہی کرتے ہیں کہ لاشوں کے سر الگ کیے گئے تھے۔ تاہم، شواہد سے اندازہ ہوتا ہے کہ یہ عمل موت کے بعد انجام دیا گیا۔ یہ پراسرار قبر مغربی سلوواکیا کے قدیم پتھر کے دور کے قصبے ورابل کے داخلی راستے پر دریافت ہوئی۔ ماہرین نے بتایا کہ یہ بستی ’لینیئر پاٹری کلچر‘ کے لوگوں کی تھی جو یورپ بھر میں اپنی مخصوص مٹی کی اشیاء کے لیے مشہور تھے۔ ان برتنوں پر متوازی لکیروں کے منفرد نقش بنائے جاتے تھے اور ان کے آثار یورپ کے مختلف علاقوں سے سامنے چکے ہیں۔ کھدائی کا کام 2022 میں شروع ہوا، جب ماہرین کو سب سے پہلے چار جوڑے سر کٹے ڈھانچوں کے ملے۔ بعد ازاں اسی مقام سے ایک اجتماعی قبر بھی دریافت ہوئی، جس میں 77 مزید انسانی باقیات موجود تھیں۔ ان تمام باقیات میں صرف ایک ڈھانچہ ایسا تھا جس کا سر جسم کے ساتھ جڑا ہوا تھا اور وہ ایک بچے کا ڈھانچہ تھا۔ تحقیقی ٹیم اب بھی اس مقام کی کھدائی میں مصروف ہے۔ تاہم، ابتدائی نتائج پروسیڈنگز آف دی پری ہسٹارک سوسائٹی نامی جریدے میں شائع کیے جا چکے ہیں۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل