Wednesday, June 10, 2026
 

خیبرپختونخوا میں سرکاری و نجی کالجوں، جامعات میں تعطیلات کا اعلان

 



خیبرپختونخوا کے محکمہ اعلیٰ و ثانوی تعلیم نے صوبہ بھر کے میدانی و پہاڑی اضلاع کے  سرکاری و نجی کالجوں اور جامعات میں گرمیوں کی تعطیلات کا اعلان  کر دیا۔ ہائر ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ کی طرف سے جاری اعلامیے کے مطابق میدانی علاقوں کے سرکاری و نجی  کالجوں اور جامعات میں گرمیوں کی تعطیلات 15 جون سے 31 اگست جبکہ سرد پہاڑی علاقوں میں گرمیوں کی تعطیلات یکم جولائی سے 31 جولائی 2026 تک ہوں گی۔ اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ تعطیلات کے دوران امتحانات اور بی ایس چار سالہ پروگرام جو کالجوں یا پھر جامعات میں جاری ہیں، سمسٹر شیڈول کے مطابق مکمل کرنا ہوں گے۔ مزید بتایا گیا کہ اس دوران امتحانات بھی  شیڈول کے مطابق جاری رہیں گے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل