Thursday, June 11, 2026
 

متحدہ عرب امارات؛ سوشل میڈیا قوانین کی خلاف ورزی پر 3 ہزار سے زائد پاکستانی بیدخل

 



متحدہ عرب امارات میں سوشل میڈیا قوانین کی خلاف ورزی پر بڑی تعداد میں پاکستانی شہریوں کو ملک بدر کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق امریکا ایران جنگ کے دوران متحدہ عرب امارات پر میزائل حملوں کے بعد سے غلط خبریں پھیلانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا سلسلہ جاری ہے۔ جس میں بالخصوص سوشل میڈیا پر گمراہ کن مواد پھیلانے کے الزام میں ہزاروں غیرملکی شہریوں کو ڈی پورٹ کردیا گیا۔ ان پر مملکت کے بارے میں منفی خبریں پھیلانے کا الزام تھا۔ حساس اور کشیدہ صورت حال میں غلط اور منفی خبریں پھیلانے سے معاشرے میں خوف اور افراتفری کی سی صورت حال پیدا ہوجاتی ہے اس لیے  یو اے ای میں سوشل میڈیا قوانین کو سخت کیا گیا۔ ان سوشل میڈیا قوانین کی خلاف ورزی پر متعدد پاکستانی شہریوں سمیت بھارتیوں اور دیگر ممالک کے شہریوں کو بھی ڈی پورٹ کیا گیا۔ ایک اندازے کے مطابق مجموعی طور پر تین ہزار سے زائد پاکستانی شہریوں کو ملک بدر کیا گیا جب کہ قومی اسمبلی میں پیش کی گئی معلومات کے مطابق 3500 پاکستانیوں کو ملک بدر کیا گیا۔ قومی اسمبلی میں یہ بھی بتایا گیا کہ بے دخل کیے جانے والے بعض پاکستانیوں کی جائیداد اور اثاثے ان کے ورثا کے حوالے کیے جا رہے ہیں۔ اگر کسی فرد کو اس عمل میں کوئی مسئلہ درپیش ہو تو وہ متعلقہ حکام سے رابطہ کرے۔ وزارتِ خارجہ اس سلسلے میں معاونت فراہم کرے گی۔  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل