Friday, June 12, 2026
 

حکومت کا پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں کمی کا اعلان

 



حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا۔ وزارت پیٹرولیم کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق اگلے ایک ہفتے کیلیے پییٹرول کی قیمت میں 4 روپے کمی کی گئی ہے۔ نوٹی فکیشن کے مطابق ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 2 روپے کمی کی گئی ہے۔ حالیہ کمی کے بعد فی لیٹر پیٹرول کی نئی قیمت 373 روپے 78 پیسے جبکہ فی لیٹر ڈیزل کی قیمت 378 روپے 78 پیسے ہوگئی ہے۔ نوٹی فکیشن کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق رات بارہ بجے سے اگلے ایک ہفتے کیلیے ہوگا۔  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل