Loading
کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں اسلحے کے زور پر نوجوانوں سے نئی موٹر سائیکل چھین کر فرار ہونے والے دو ڈاکو مومن آباد پولیس سے فائرنگ کے تبادلے کے نتیجے میں ڈاکو ہلاک ہوگئے۔
ایس ایچ او مومن آباد شہباز یوسف کے مطابق اورنگی ٹاؤن ملک چوک کے قریب سے 2 ڈاکوؤں نے ملک چوک کے قریب سے نوجوانوں سے اسلحے کے زور پر نئی ہنڈا 125 موٹر سائیکل چھین کر فرار ہوئے تھے۔
انہوں نے بتایا کہ گشت پر مامور پولیس پارٹی موقع پر پہنچ گئی جہاں ان کا کچھ فاصلے پر فقیر کالونی واجد شہید چوک کے قریب فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں دونوں ڈاکو شدید زخمی ہوگئے جنہیں تشویش ناک حالت میں عباسی شہید اسپتال منتقل کیا جا رہا تھا کہ وہ راستے میں دم توڑ گئے۔
ایس ایچ او نے بتایا کہ ڈاکوؤں کے قبضے سے 2 پستول، گولیاں، نقدی، موبائل فونز اور چھینی ہوئی موٹر سائیکل برآمد ہوئی ہے جبکہ ہلاک ہونے والے ڈاکوؤں سے ملنے والے شناختی کارڈ کی مدد سے ان کی شناخت ساجد اور وہاب کے نام سے کی گئی جو کہ بلدیہ رشید آباد کے رہائشی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ پولیس ہلاک ہونے والے ڈاکوؤں کا کرمنل ریکارڈ بھی چیک کر رہی ہے اور شہری کی مدعیت میں مقدمہ بھی درج کیا جا رہا ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل