Loading
یوٹیوب نے آزمائشی مرحلے کے بعد اپنے نئے اِن ایپ میسجنگ فیچر کو وسیع پیمانے پر متعارف کرانا شروع کر دیا ہے۔ فیچر کا مقصد صارفین کو اپنی پسندیدہ ویڈیوز پر براہِ راست یوٹیوب کے اندر ہی ایک دوسرے سے رابطہ کرنے کا موقع فراہم کرنا ہے۔
نئے فیچر کے تحت یوٹیوب ایپ کے اوپری دائیں کونے میں ایک نیا میسجنگ آئیکن ظاہر ہوگا جس کے ذریعے صارفین ویڈیوز، شارٹس اور لائیو اسٹریمز شیئر کرنے کے ساتھ ساتھ ون ٹو ون گفتگو بھی کر سکیں گے۔
تاہم، اس سسٹم کی ایک خاص بات یہ ہے کہ کسی شخص سے براہِ راست بات چیت شروع کرنے کے لیے پہلے اسے ایک دعوتی لنک بھیجنا ہوگا۔ یہ لنک سات دن تک مؤثر رہے گا اور اسے واٹس ایپ یا کسی دوسری تھرڈ پارٹی چیٹ ایپ کے ذریعے شیئر کرنا پڑے گا۔ اس کا مقصد اجنبی افراد کے بجائے دوستوں اور خاندان کے افراد کے ساتھ رابطے کو آسان بنانا ہے۔
یوٹیوب کے مطابق گزشتہ سال آزمائش کے دوران صارفین نے اس فیچر کا بھرپور مطالبہ کیا تھا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ کمپنی 2019 تک اسی نوعیت کی میسجنگ سروس فراہم کر رہی تھی، جسے بعد میں بند کر دیا گیا تھا۔
جب کوئی صارف دعوتی لنک پر کلک کرے گا تو اسے ’الاؤ میسجنگ‘ یا ’نات ناؤ‘ کا انتخاب کرنا ہوگا۔ اسی وجہ سے یہ فیچر مکمل سوشل چیٹ پلیٹ فارم کے بجائے زیادہ تر ویڈیوز شیئر کرنے اور ان پر گفتگو تک محدود رکھا گیا ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل