Friday, June 12, 2026
 

ایران امریکا مذاکرات دستخطی تقریب؛ سوئٹزرلینڈ نے میزبانی کی پیشکش کردی

 



ایران اور امریکا کے درمیان مجوزہ امن معاہدے کے مسودے پر دستخط کے لیے سوئٹزرلینڈ نے باضابطہ طور پر میزبانی کی پیشکش کر دی ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق سوئس وزارتِ خارجہ نے کہا کہ اگر تمام فریق متفق ہوں تو سوئٹزرلینڈ معاہدے پر دستخط کی تقریب کی میزبانی کے لیے تیار ہیں۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ سوئٹزرلینڈ ایک ایسی مفاہمتی یادداشت کی حمایت کر رہا ہے جس کا مقصد جنگ بندی کو مستحکم کرنا اور ایران و امریکا کے درمیان جاری تنازع میں تناؤ کم کرنے کی راہ ہموار کرنا ہو۔ سوئس وزارتِ خارجہ کا مزید کہنا ہے کہ امریکا اور ایران کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں اور کشیدگی میں کمی لانے کی ہر سفارتی کوشش کی پوری حمایت کر رہے ہیں۔ تاحال امریکا یا ایران کی جانب سے اس پیشکش پر کوئی جواب سامنے نہیں آیا ہے اور نہ ہی دستخط کی تقریب کی تاریخ کا اعلان ہوا ہے۔ تاہم میڈیا رپورٹس کے مطابق جنیوا میں دستخطی تقریب آئندہ چند روز میں منعقد ہوسکتی ہے اور بعض ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ تقریب فرانس میں شروع ہونے والے جی-7 اجلاس سے قبل یا اس کے دوران بھی ہو سکتی ہے۔ ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے خبر رساں ادارے رائٹرز سے گفتگو میں کہا کہ جب تک ایران کے متعلقہ ادارے حتمی فیصلہ نہیں کرتے معاہدے پر دستخط کے وقت یا مقام کے بارے میں کوئی تبصرہ نہیں کر سکتا۔  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل