Loading
روبِک کیوب کے شوقین نوجوان نے اپنی زندگی کے پہلے ہی اسکائی ڈائیونگ جمپ میں فضا میں اڑتے ہوئے دو پزل حل کیے اور گینیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔
24 سالہ اِیشان ہدکر نے اوشیئن سائیڈ کے آسمانوں میں پہلی بار اسکائی ڈائیونگ کی تاکہ ایک ہی اسکائی ڈائیو کے دوران سب سے زیادہ گھومنے والے پزل کیوب حل کرنے کا گینیز ورلڈ ریکارڈ قائم کر سکیں۔
تاہم ان کی پہلی کوشش، جو ان کی زندگی کی پہلی اسکائی ڈائیو بھی تھی، کامیاب نہ ہو سکی۔
اِیشان نے بتایا کہ انہیں بالکل اندازہ نہیں تھا کہ یہ تجربہ کیسا ہوگا اور انہیں کیا محسوس ہوگا۔ ان کے پہلے ریکارڈ کی کوشش کے دوران ایک کیوب ہوا میں ہی ٹوٹ گیا۔ لیکن انہوں نے ہمت نہیں ہاری، اس لیے فوراً اگلی فلائٹ میں سوار ہوئے اور چند ہی لمحوں بعد دوبارہ ریکارڈ بنانے کی کوشش کی۔
دوسری کوشش میں اِیشان نے 13 ہزار فٹ کی بلندی سے زمین کی طرف گرتے ہوئے ہوا میں ہی دو روبِک کیوب کامیابی سے حل کر لیے اور یوں نیا گینیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل