Monday, June 15, 2026
 

ماں کی کال آنے پر بھارتی کھلاڑی نے لائیو پریس کانفرنس روک دی

 



ماں کی کال آنے پر بھارتی کھلاڑی نتیش کمار ریڈی نے لائیو پریس کانفرنس روک دی۔ افغانستان کے خلاف بھارت کی فتح کے بعد ایک خوشگوار اور ہلکا پھلکا لمحہ اس وقت سامنے آیا جب نوجوان آل راؤنڈر نتیش کمار ریڈی نے اپنی پوسٹ میچ پریس کانفرنس کے دوران اچانک اپنی والدہ کی کال اٹھا لی۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب میچ کے بعد نتیش کمار ریڈی میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔ اسی دوران ان کا فون بجنے لگا جو مائیک کے قریب ہی رکھا تھا۔ ریڈی نے فوراً صحافیوں سے معذرت کی اور کال اٹھا لی۔ انہوں نے اپنی والدہ سے تیلگو زبان میں مختصر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ پانچ منٹ کے بعد دوبارہ کال کریں گے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل