Monday, June 15, 2026
 

کراچی میں مدرسے کا 13 سالہ طالب علم کرنٹ لگنے سے جاں بحق

 



شہر قائد کے علاقے بلدیہ مشروف کالونی میں مدرسے کا طالب علم کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق بلدیہ مشرف کالونی میں قائم مدرسے کے اندر کرنٹ لگنے سے 13 سالہ طالب علم کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوگیا جس کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کیلیے اسپتال منتقل کیا گیا۔ ہیڈ محرر تھانہ موچکو خالد نے بتایا کہ متوفی کی شناخت 13 سالہ حمدان ولد شبیر احمد کے نام سے کی گئی جو کہ مدرسے کا طالبعلم تھا۔ ابتدائی طور پر مدرسے کی انتظامیہ اور دیگر بچوں نے بتایا کہ حمدان باتھ روم سے نہا کر نکلا تھا اور اس نے کمرے کی لائٹ کھولنے کے لیے بجلی کا بٹن آن کیا تو اس دوران اسے کرنٹ لگ گیا۔  متوفی حمدان ماڑی پور روڈ کا رہائشی اور مذکورہ مدرسے کا طالبعلم تھا تاہم پولیس اس حوالے سے مزید تفتیش کر رہی ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل