Loading
فیفا ورلڈ کپ 2026 میں اسپین کے خلاف میچ میں کیپ ورڈے کے گول کیپر ووزنہا نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے دس لاکھ سے زائد انسٹارگرام فالوورز حاصل کر لیے۔
40 سالہ گول کیپر نے ٹیم کے ورلڈ کپ ڈیبیو میچ میں اسپین کے خلاف میچ کو 0-0 سے ڈرا کرانے میں اہم کردار ادا کیا۔
گول کیپر کے کھیل سے متاثر ہو کر برازیلین چینل پر بیٹھے فٹبال ماہرین نے ناظرین سے ہاف ٹائم تک ووزنہا کے انسٹاگرام فالوور کی تعداد ایک لاکھ تک پہنچانے کے لیے مدد کی اپیل کی۔
اپیل کے بمشکل ایک منٹ بعد ان کے فالوورز کی تعداد 2 لاکھ 20 تک پہنچ گئی۔ ایک گھنٹے کے کھیل تک یہ تعداد 3 لاکھ 50 ہزار تک پہنچی۔
فُل ٹائم تک یہ تعداد 3 لاکھ 89 ہزار کی حد تک پہنچی اور پانچ منٹ کے ایکسٹرا ٹائم کی آخری سیٹی بجنے کے دوران 5 لاکھ مزید صارفین نے ان کو فالو کیا۔
جس وقت وہ کھیل ختم کر کے ڈریسنگ روم پہنچے اس وقت تک یہ تعداد 10 لاکھ سے تجاوز کر چکی تھی اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کے مطابق ان کے فالوورز کی تعداد 20 لاکھ تک پہنچ چکی ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل