Monday, June 15, 2026
 

کوٹ لکھپت جیل میں قید رہنماؤں کی طبیعت ہر روز بگڑ رہی ہے، پی ٹی آئی رہنما یاسمین راشد کا انکشاف

 



کوٹ لکھپت جیل میں قید پاکستان تحریک انصاف کی خاتون رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد نے طبی سہولیات کی عدم فراہمی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ پی ٹی آئی رہنماؤں کی صحت روز بروز بگڑ رہی ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ڈاکٹر یاسمین راشد کا کوٹ لکھپت جیل سے وکیل رانا مدثر عمر کے زریعے بیان جاری کردیا جس میں انہوں نے کوٹ لکھپت جیل میں طبی سہولیات کی مبینہ عدم فراہمی پر تشویش کا اظہار کردیا۔ انہوں نے کہا کہ کوٹ لکھپت جیل میں قید پی ٹی آئی رہنماؤں کی صحت روز بروز بگڑ رہی ہے، مجھ سمیت کوٹ لکھپت جیل میں قید سینئر سیاسی رہنما 70 سال سے زائد عمر کے ہیں اور مختلف بیماریوں کا سامنا کر رہے ہیں۔ ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ قیدیوں کو بنیادی طبی سہولیات کی فراہمی میں شدید کوتاہی برتی جا رہی ہے، آئین پاکستان میں صحت کے حق کے باوجود جیل میں اس پر عملدرآمد نہیں ہو رہا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ عدالت کی ہدایات کے باوجود ہمیں مطلوبہ علاج فراہم نہیں کیا جا رہا ہے، تین سال سے زائد عرصے سے قید ہیں لیکن بنیادی سہولیات دستیاب نہیں ہے، کوٹ لکھ پت جیل میں انسانی حقوق اور حقِ صحت ک  خلاف ورزیاں جاری ہیں۔ ڈاکٹر یاسمین راشد نے صورتحال کو آئینی حقوق کی سنگین خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے چیف جسٹس پاکستان  فوری طو پر اس معاملے کا فوری نوٹس لیں، ہمارے ساتھ ہونے والی زیادتیوں پر کب تک خاموش رہیں گے۔ ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ ہم پاکستان کے شہری ہیں بطور قیدی ہمیں ہمارے حقوق کا علم ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل