Tuesday, June 16, 2026
 

نواز شریف نے آزاد کشمیر کی صورت حال پر اجلاس طلب کرلیا

 



نواز شریف نے آزاد کشمیر کی سیاسی صورتحال پر کل لاہور میں اہم اجلاس طلب کر لیا۔ مسلم لیگ (ن) کے ذرائع کے مطابق نواز شریف کی زیر صدارت اجلاس میں آزاد کشمیر کی اعلیٰ قیادت اجلاس میں شرکت کرے گی۔ شاہ غلام قادر، راجہ فاروق حیدر، طارق فاروق اور مشتاق منہاس اجلاس میں شریک ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں آزاد کشمیر کی مجموعی سیاسی صورتحال پر تفصیلی غور کیا جائے گا، پارٹی کی آئندہ حکمت عملی اور تنظیمی معاملات ایجنڈے میں شامل ہے۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں آزاد کشمیر کے مستقبل کے سیاسی لائحہ عمل پر اہم فیصلوں کا امکان ہے جبکہ نواز شریف آزاد کشمیر کی موجودہ سیاسی صورتحال پر پارٹی قیادت سے مشاورت کریں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر کے حوالے سے اہم پالیسی فیصلے متوقع ہیں۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل