Loading
شہرمیں متوقع گرد آلود ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کے امکانات کے پیش نظرپاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی نے جناح ٹرمینل ائیرپورٹ پر مختلف شعبوں کوالرٹ رہنے کے احکامات جاری کردیے۔
پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی (پی پی اے) حکام کے مطابق محکمہ موسمیات نے کراچی میں گردآلود ہوائیں چلنے اور بارش کا امکان ظاہر کیا ہے، اس متوقع غیرمعمولی موسم کے پیش نظر پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی نےاحتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت جاری کردیں۔
اس سلسلے میں کراچی ائیرپورٹ پر آپریشنل تیاری مکمل رکھنے کی ہدایت جاری کی گئی ہیں، ایپرن و ٹارمک پر پارک شدہ فکس ونگ اور روٹری ونگ طیاروں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے، ڈھیلےآلات کو محفوظ رکھنے، برقی تنصیبات اور کیبلز کی جانچ یقینی بنانے،فالو می گاڑیوں کی مکمل فعالیت برقرار رکھنے کی ہدایت کی۔
اس کے علاوہ ائیرفیلڈ لائٹس اور پٹس کی سروس ایبلٹی کےیقینی بنانے کی بھی ہدایت جاری گئی ہیں،تمام متعلقہ اداروں کو موسمی صورتحال پر نظر رکھنے اور محفوظ فضائی آپریشنز کے لیے تمام احتیاطی اقدامات یقینی بنانے کے احکامات جاری کیے گئےہیں۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل