Friday, June 19, 2026
 

نشہ آور دوا پلاکر14سالہ لڑکی سے جنسی زیادتی اور ویڈیو بنانے والا ملزم اور اسکی بہن گرفتار 

 



لاہور میں نشہ آور دوا پلا کر 14 سالہ لڑکی سے جنسی زیادتی کرنے والے  ملزم کو غالب مارکیٹ پولیس نے گرفتار کر لیا۔  1 روز قبل 14 سالہ لڑکی گھر سے اکیڈمی کیلئے جا رہی تھی، ملزم اور اس کی بہن متاثرہ لڑکی کو ورغلا کر اپنے ساتھ کوارٹر لے گئے، ملزم دانیال نے لڑکی کو نشہ آور دوا پلا کر زیادتی کی اور وڈیوز بھی بنائی ۔ ملزم وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کرنے کی دھمکیاں دے کر متاثرہ کو بلیک میل کرتا رہا، ایس پی ماڈل ٹاؤن اسد علی  نے کہا کہ گرفتار ملزمان کیخلاف مقدمہ درج جینڈر سیل کے حوالے، بچوں کا استحصال کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل