Loading
وزیراعظم کے اعلان کے بعد وزارت توانائی نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا۔
وزارت توانائی کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 74 روپے28 پیسے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 67 روپے 31 پیسے کی کمی کی گئی ہے۔
نوٹی فکیشن کے مطابق حالیہ کمی کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 299 روپے 50 پیسے جبکہ ڈیزل کی نئی قیمت 311 روپے 47 پیسے ہوگئی۔
وزارت توانائی کے مطابق قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے اگلے ایک ہفتے کیلیے ہوگا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل