Loading
اسلام آباد میں 9 اور10 محرم کو ڈبل سواری پرپابندی جبکہ موبائل فون سروس بند نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی اسلام آباد محمد جواد طارق نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا پنجاب پولیس سے 15 سو کی نفری بلائی گئی ہے، جلوسوں اور مجالس کی سیکورٹی کیلئے 7 پرتوں پر مشتمل سیکورٹی پروگرام ترتیب دیاگیا ہے۔
سیف سٹی اور ڈرونز کیمروں کی مدد سے کڑی نگرانی کی جائے گی، تمام جلوسوں کے حوالے سے مرکزی کنٹرول روم سے مانیٹرنگ جاری رہے گی۔
ڈپٹی کمشنرکی جانب سے شہرمیں 15 مذہبی رہنماؤں کی زبان بندی اور 15 کے داخلے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔ سوشل میڈیا پر استعال انگیز تقاریر کی مانیٹرنگ کے لیے سی سی ڈی میں کنٹرول روم قائم ہے۔
ڈپٹی کمشنراسلام آباد 9ا ور10 محرم کو ڈبل سواری پر پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کریں گے تاہم اس مرتبہ موبائل سگنلزبندنہیں کئے جائیں گے،ایس ایس پی آپریشنزقاضی علی رضاکاکہناتھاامام بارگاہوں کو چوبیس گھنٹے سیکورٹی فراہم کی جارہی ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل