Saturday, June 20, 2026
 

فریج میں ڈالر رکھنے کا انوکھا ٹیسٹ!

 



فریج میں 60 سیکنڈ کے لیے ایک ڈالر کا نوٹ رکھ دینا بظاہر ایک عجیب سی بات لگ سکتی ہے، لیکن ماہرین کے مطابق یہ چھوٹا سا ٹیسٹ آپ کے پیسے بچانے میں مدد دے سکتا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ موجودہ مہنگائی کے دور میں بجلی کے بل پہلے ہی ایک بڑا مسئلہ ہیں، اور خراب یا کمزور فریج سیل  اس مسئلے کو مزید بڑھا سکتے ہیں، کیونکہ اس سے فریج زیادہ بجلی استعمال کرتا ہے اور کھانا بھی مناسب ٹھنڈا نہیں رہتا۔ اس سادہ ٹیسٹ کے لیے صرف 60 سیکنڈ اور ایک ڈالر کا نوٹ درکار ہوتا ہے۔ طریقہ یہ ہے کہ نوٹ کو فریج کے دروازے کے درمیان رکھ کر بند کیا جاتا ہے۔ اگر نوٹ آسانی سے باہر نکل آئے تو اس کا مطلب ہے کہ فریج کی ربڑ سیل خراب ہو چکی ہے اور ٹھنڈی ہوا باہر نکل رہی ہے۔ ماہرین کے مطابق خراب فریج سیل کی وجہ سے توانائی کا استعمال 25 فی صد تک بڑھ سکتا ہے۔ سیلیکون سیل کے ماہر گائے چیپ مین نے کہا کہ لوگ عموماً فریج کے اندرونی حصے پر توجہ دیتے ہیں لیکن دروازے کے گرد موجود سیل کو نظر انداز کر دیتے ہیں حالانکہ یہی چھوٹی سی پٹی ٹھنڈی ہوا کو اندر رکھنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ گرمیوں میں جب کچن کا درجہ حرارت بڑھ جاتا ہے تو فریج کو اندرونی درجہ حرارت برقرار رکھنے کے لیے زیادہ محنت کرنی پڑتی ہے اور اگر سیل درست کام نہ کر رہا ہو تو گرم ہوا مسلسل اندر داخل ہوتی رہتی ہے۔ اسی مسئلے کو جانچنے کے لیے ماہرین یہ 60 سیکنڈ والا سادہ ٹیسٹ تجویز کرتے ہیں، جو ممکنہ طور پر آپ کے بجلی کے بل میں نمایاں کمی لا سکتا ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل