Monday, June 22, 2026
 

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو خلیجی ممالک کے دورے پر روانہ ہوں گے

 



امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کل سے مشرقِ وسطیٰ کے اہم دورے کا آغاز کریں گے جس کے دوران وہ کویت، بحرین اور متحدہ عرب امارات جائیں گے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا اور ایران کے درمیان طے پانے والے جنگ بندی معاہدے کی مفاہمتی یادداشت پر دستخط کے بعد دیگر فریق خلیجی ممالک کو اعتماد میں لینے کے لیے اہم دورے کا آغاز ہوگیا۔ اس سلسلے میں امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کل سے متحدہ عرب امارات، بحرین اور کویت کے دورے کا آغاز کریں گے جب کہ وہ خلیج تعاون کونسل کے اہم اجلاس میں بھی شرکت کریں گے۔ امریکی وزیر خارجہ کے اس دورے کا مقصد خطے میں اسٹریٹجک، سیکیورٹی اور توانائی سے متعلق امور پر مشاورت کرنا ہے جب کہ خلیج تعاون کونسل اجلاس میں علاقائی سلامتی، اقتصادی تعاون اور حالیہ سفارتی پیش رفت پر غور کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں خاص طور پر آبنائے ہرمز کی صورتحال پر بات چیت متوقع ہے، جو عالمی توانائی ترسیل کے لیے ایک نہایت اہم سمندری گزرگاہ ہے۔ خطے میں حالیہ کشیدگی اور تجارتی راستوں کی سلامتی بھی ایجنڈے کا اہم حصہ ہوگی۔ مزید بتایا گیا ہے کہ دورے کے دوران مفاہمتی یادداشت سے متعلق معاملات بھی زیر بحث آئیں گے، جس کا مقصد خطے میں سیکیورٹی تعاون اور باہمی روابط کو مزید مضبوط بنانا ہے۔ خلیج تعاون کونسل کے رکن ممالک اس ملاقات میں امریکا کے ساتھ تعلقات، دفاعی تعاون اور توانائی کے شعبے میں شراکت داری کو مزید وسعت دینے کے امکانات پر غور کریں گے۔  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل