Loading
ایندھن کی عالمی قیمتوں میں کمی کے سبب اور وزیراعظم کی منظوری کے بعد حکومت نے ملک بھر میں فیول سبسڈی ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت قومی اسٹیئرنگ کمیٹی کے ساتویں اجلاس میں یہ اہم فیصلہ کیا گیا۔
اجلاس کے دوران موٹر سائیکل سواروں، چھوٹے کسانوں، پبلک اور گڈز ٹرانسپورٹ کے لیے سبسڈی پروگرام کا جائزہ لیا گیا۔
وزیراعظم کی منظوری سے تمام صوبوں، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں فیول سبسڈی ختم کرنے پر اتفاق کیا گیا۔
دریں اثنا اسحاق ڈار کی ہدایت پر عوامی خدمات کی بہتری کے لیے ڈیٹا اور ترسیل کے نظام میں خامیاں دور کی جائیں گی۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل