Loading
ایرانی صدر مسعود پزشکیان کی اسلام آباد دورے کے موقع پر وزارتوں میں کام کرنے والے ملازمین کو گھروں سے کام کرنے کی ہدایت جاری ہدایت کردی گئی ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق کابینہ ڈویژن نے آج صبح ایران کے صدر کی اسلام آباد آمد کے موقع پر ریڈ زون میں قائم منسٹریز اور ڈویثزن دفاتر کے ملازمین کو گھروں سے کام کرنے کی ہدایت جاری کی ہے۔
نوٹی فکیشن کے مطابق کابینہ ڈویژن، ایف بی آر، فنانس ڈویژن، وزارت خزانہ، وزارت خارجہ، انڈسٹریز، وزارت داخلہ اینڈ جسٹس، پارلیمانی افیئر، منصوبہ بندی اور وزیراعظم آفس کے ملازمین دفاتر آئیں گے۔
اس کے علاوہ ریڈ زون میں آنے والے خودمختار ادارے آج بند ہوں گے۔ اس ضمن میں سیکرٹری کابینہ ڈویژن نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
واضح رہے کہ ایران کے صدر مسعود پزشکیان آج اہم دورے پر اسلام آباد پہنچیں گے جس کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں ہیں، اس حوالے سے متبادل روٹ پلان بھی جاری کردیا گیا جبکہ شہر اقتدار کو سجایا بھی گیا ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل