Loading
منوڑہ کے سمندر میں نہاتے ہوئے ایک نوجوان ڈوب کر جاں بحق ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق ہاکس بے منوڑہ روڈ این 51 ہٹ کے قریب سمندر میں نہاتے ہوئے ڈوب کر ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔
جاں بحق ہونے والے شخص کی لاش سمندر سے نکال کر ایدھی ایمبولینس کے ذریعے ماڑی پور تھانے پہنچائی گئی جہاں سے قانونی کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی گئی۔
ترجمان ایدھی کے مطابق جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت 20 سالہ ہاشم ولد رفاقت کے نام سے کی گئی، متوفی لائنز ایریا کا رہائشی تھا ۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل