Loading
مونٹریال میں ایک مسلح شخص کی موجودگی کی اطلاع پر جانے والی پولیس ٹیم کی حملہ آور سے مڈبھیڑ ہوگئی۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق مونٹریال پولیس نے صحافیوں کو بتایا کہ یہ واقعہ دوپہر کے وقت پیش آیا جب علاقے میں مسلح شخص کی موجودگی کی اطلاع ملی۔
اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچی۔ مشتبہ شخص اور اہلکاروں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ ایک شہری بھی ہلاک ہوا۔
جھڑپ کے دوران ایک پولیس اہلکار بھی موقع پر ہلاک ہوگیا جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا۔ بعد ازاں پولیس کی جوابی کارروائی میں حملہ آور بھی مارا گیا۔
مونٹریال پولیس کا مزید کہنا تھا کہ اہلکاروں کی جوابی فائرنگ میں حملہ آور کے مارے جانے کے بعد علاقے کو کلیئر قرار دیدیا گیا۔ ہلاک ملزم کی شناخت فی الحال ظاہر نہیں کی گئی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ ایک ایسے علاقے میں ہوا جہاں یہودی برادری کی خاصی آبادی، عبادت گاہیں، تعلیمی ادارے اور کاروباری مراکز موجود ہیں۔
تاہم تاحال اس بات کے شواہد نہیں ملے کہ حملہ مذہبی بنیادوں پر کیا گیا تھا یا کسی مخصوص کمیونٹی کو نشانہ بنایا گیا تھا۔
حکام نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ غیر مصدقہ اطلاعات اور افواہوں سے گریز کریں کیونکہ حملے کے محرک کا تعین ابھی نہیں ہو سکا۔
مونٹریال پولیس کے مطابق حملہ آور کی شناخت، اس کے پس منظر، اسلحے کے ذرائع اور حملے کے مقصد سمیت تمام پہلوؤں کی تفتیش جاری ہے۔
حکام نے کہا ہے کہ جیسے ہی مزید مصدقہ معلومات دستیاب ہوں گی، انہیں عوام کے ساتھ شیئر کیا جائے گا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل